اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیاءمیں گوشت کے ایک تاجر کے ٹرک سے 53کتوں کو برآمد کر لیا جنہیں کاٹ کر فروخت کیلئے لےجایا جارہا تھا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اور جانوروں کے حقوں کے کارکنوں کو اس ٹرک کے حوالے سے مخبری ملی تھی جس پر انہوں نے عمل کرتے ہوئے ٹرک کو
راستے میں روک لیا جس سے 53کتے برآمد ہوئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق یہ ٹرک انڈونیشیا کے صوبے سنٹرل جاوا میں سکوہار کے علاقہ سے پکڑ گیا تھا جو 10گھنٹوں کے سففر کے بعد سکوہار پہنچ تھا جہاں سے اسے مذبح خانے جانا تھا ۔ تمام کتوں کے منہ بند کر ان پر بھوریاں لپیٹی گئیں تھیں ۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔















































