اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا ہے۔ مریم نے کس حیثیت سے بات کی،یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں
یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں،ا ن کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی۔ کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔ مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں۔ انہوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مریم نے کس حیثیت سے یہ بات کی۔ اجلاس کو وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔وزارت اطلاعات نے کاروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہناتھ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے، ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا۔