منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ ٹک ٹاک سٹار نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک نہیں کیا۔،میرے پیچھے کوئی نہیں ہے بلکہ میرا اپنا سایہ ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں بیباک نڈر ہے ہوں،دوسروں کے حکم اپنے اوپر صادر ہونے

نہیں دیتی ،میں نہیں چاہتی میرے اوپر کوئی اور مسلط ہو، لوگ جوبھی بولیں جیسا سوچیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔حریم شاہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ہاسٹل میں تھی میرا تعلق بہت سادہ زندگی گزارنے والے گائوں سے ہے ،میں اپنے خاندان کی واحد لڑکی تھی جسے ہاسٹل تک جانے کی اجازت ملی۔ ہاسٹل میں ایک دن ایک دوست نے ایک ایپ کا بتایا جس پر ویڈیو بناتے ہیں ،اس وقت مجھے ویڈیو بنانی آتی بھی نہیں تھی، پھر ایسے ہی ویڈیوز بنانا شروع کی تو ویڈیوز پر محبت بھی ملی تنقید بھی ہوئی اسی تنقید سے شہرت بھی ملی ۔حریم شاہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مجھے دبئی کی ایک کمپنی نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا اور وہاں میری پہلی تنخوا 6 لاکھ روپے تھی لیکن اب 6 لاکھ بہت کم ہیں۔حریم شاہ نے اپنی دوست اور اکثر ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر میں آنے والی لڑکی صندل خٹک کے بارے میں بتایا کہ صندل ڈرنے والی لڑکی ہے فوراًڈر جاتی ہے میری وجہ اسے پریشانی ہوجاتی ہے لیکن میرے بہت سے دوسرے دوست ہیں جو آستین کے سانپ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…