اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)گزشتہ سال وادی گلون کے سرحدی مقام پر چین اور بھارت کی افواج کے مابین شدید جھڑپ ہوئی تھی جس کے تصاویر سوشل میڈیا پر آئی تو بھارت فوج کے مقدر میں رسوائی آئی ۔ ان جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں اور چینی فیوجیوں کیساتھ مقابلہ تھا تھا اور وقفے وقفے سے تصاویر اور سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہیں جن میں چینی افواج نے
بھارتی فوجی اہلکاروں کو پکڑ کر مارا اور ان سے کان بھی پکڑوائے ان جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے چینی فوجی سارجنٹ تاؤ پینگونگ کو سیکنڈ کلاس میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکرا ایوارڈ دینے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رسوا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکومت نے اپنے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نواز ا ہے۔گزشتہ روز جب یہ خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، صارفین کی بڑی تعداد نے ابھی نندن کے نام کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے پیغامات شیئر کیے جس سے ابھی نندن کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔اس موقع پر صارفین نے ابھی نندن کو پاکستانی فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی چائے کو بھی خوب یاد کیا اور دلچسپ میمز بنائے۔اب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ابھی نندن کے ویر چکرا اعزاز کی دچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں نریندرا مودی کو بھی تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھی نندن خود کہہ رہا ہے کہ اس کا جہاز گرنے کے بعد اسے لوگوں نے مارا اور دو پاکستانی فوجیوں نے اسے آکر بچایا۔ویڈیو میں ابھی نندن کو ویر چکرا کی بجائے چائے کا کپ دیا گیا۔