ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے معاوضے کم کر دیے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے اب سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملا کرے گی۔پی سی بی نے اچانک ہی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر دی

جانے والی مراعات کی پالیسی بدل ڈالی ہے جس کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز میں بغیر بتائے پالیسی تبدیل کرنے پر تشویش پائی جاتی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ اور قومی ٹیم میں شامل کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں راغب کرنے کے لیے پی سی بی نے چند برس قبل پالیسی بنائی تھی کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق میچ کیلئے آدھی فیس بھی ملے گی، تاہم اب کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ میں شمولیت پر آدھی تنخواہ نہیں بلکہ صرف ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملے گی، جو دیگر کھلاڑیوں کی بھی دی جائے گی۔کرکٹرز نے بتایا کہ پالیسی بتائے بغیر اچانک تبدیل کر دی گئی ہے، پیسے کم ملنے پر کرکٹرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین رمیز راجا نے تو پیسہ کرکٹرز کے لیے قرار دیا تھا لیکن اب تو کرکٹرز کے پیسے کم کر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے پی سی بی سے جب رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے، سنیارٹی کے لحاظ اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔انٹر نیشنل میچز میں یکساں میچ فیس ہے تو پھر ڈومیسٹک میں بھی یہی لاگو کیا گیا ہے، میچ فیس میں یکسانیت اور تفریق ختم کرنے کے لیے پالیسی کو تبدیل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…