جڑانوالہ (آن لائن)موسم سرما کے آتے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، صحت پر بے شمار فوائد کے حصول کے سبب طبی ماہرین کی جانب سے بھی مچھلی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کے نقصانات سے بھی آگاہ کردیا۔ماہرین غذائیت کے مطابق
سفید گوشت میں شمار کی جانے والی مچھلی میں پروٹین، آیوڈین، سلینیم، زنک، وٹامن جیسے مفید اجزا پائے جاتے ہیں اور اسے دماغ کی غذا بھی قرار دیا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق مچھلی اومیگا 3 جیسے بنیادی اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، ایک ہفتے میں کم سے کم دو بار مچھلی ضرور کھانی چاہیے جبکہ ایک بار کھال سمیت اور دو سے تین بار کھال کے بغیر کھانا مفید ہے۔مچھلی کی کھال میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، مچھلی کی کھال دل کی بیماریوں، کینسر اور فالج اٹیک سے بھی بچاتی ہے، وٹامن ڈی کے حصول کے لیے بھی مچھلی کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ماہرین کے مطابق جہاں مچھلی کھانا مفید ہے وہیں مچھلی کے زیادہ استعمال کے سبب صحت پر نقصانات بھی آسکتے ہیں۔