منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت ،سجی سنوری دْلہن شادی کے روز دْلہا کے ہمراہ امتحان دینے پہنچ گئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دْلہن تعلیم حاصل کرنے کی جستجو میں امتحان دینے پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی شیوانگی بگتھاریا پارلر سے تیار ہوکر شادی ہال جانے کی بجائے دْلہا اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیدھا امتحانی کمرے میں

پہنچ گئیں۔شیوانگی نجی جامعہ سے بیچلرز کررہی ہیں اور سوشل ورک کے پانچویں سمسٹر میں زیرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کیلئے امتحان دینا بہت ضروری تھا، جب شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحانات کا شیڈول نہیں آیا تھا تاہم بعد میں پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ شادی کے روز ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیوانگی نے کہا کہ امتحانات کی تاریخ معلوم ہونے کے بعد انہوں نے گھر والوں سے اس بات کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ وہ شادی والے دن ہی پرچہ دینا چاہتی ہیں جس پر گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔دلہن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین شیوانگی اور ان کے ہونے والے شوہر کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…