اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ اورچیئرمین نادرا ، ڈی جی پاسپورٹ اورایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے شریک ہوئے
۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ای پاسپورٹ کے اجرا کو ایک اہم اقدام کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے، جو موجودہ مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی سے آن لائن درخواستوں پر کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔