لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے 4 سال میں 148 ارب روپے ریکورکرلیے، اِن ڈائریکٹ ریکوری 78 ارب روپے رہی، جب کہ ڈائریکٹ ریکوری 10 ارب روپے رہی۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی، 4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ان کیدور میں 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائرکیے گئے
۔ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹر میں 33 ارب 86 کروڑ اور فراڈ کیسز میں ساڑھے 6 ارب روپے ریکورکیے گئے، واپڈا کو 5 ارب 50 کروڑ اور ایل ڈی اے کو 2 ارب 96 کروڑ روپے کی ریکوری کرائی گئی۔بینکنگ سیکٹر میں ایک ارب 14کروڑ روپے اورپنجاب کوآپریٹو بینک کے 1 ارب 67 کروڑ روپیریکورکروائے گئے۔ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں حکومت پنجاب کے 1 ارب 72 کروڑ روپے بھی ریکور کروائے گئے۔