منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے ابھی نندن کے ویر چکرا کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکرا ایوارڈ دینے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رسوا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکومت نے

اپنے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نواز ا ہے۔گزشتہ روز جب یہ خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، صارفین کی بڑی تعداد نے ابھی نندن کے نام کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے پیغامات شیئر کیے جس سے ابھی نندن کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔اس موقع پر صارفین نے ابھی نندن کو پاکستانی فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی چائے کو بھی خوب یاد کیا اور دلچسپ میمز بنائے۔اب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ابھی نندن کے ویر چکرا اعزاز کی دچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں نریندرا مودی کو بھی تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھی نندن خود کہہ رہا ہے کہ اس کا جہاز گرنے کے بعد اسے لوگوں نے مارا اور دو پاکستانی فوجیوں نے اسے آکر بچایا۔ویڈیو میں ابھی نندن کو ویر چکرا کی بجائے چائے کا کپ دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…