منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

کرسچین فیئر نے بھی ایف 16 مار گرانے کی تردید کر دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی شدید ناقد کرسچین فیئر نے بھی ایف 16 مار گرانے کی تردید کر دی۔یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری 2019ء کو پاکستانی ایف 16 لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی شہری جوون گونزیلوس کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا

پاکستانی ایف 16 طیارہ گرایا گیا یا نہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے کرسچین فئیر نے کہا کہ پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانے کے قابل اعتماد شواہد موجود نہیں، بھارت دنیا کا واحد ملک ہے، جس نے ایک ایسے کارنامہ پر ملٹری ایوارڈ دیا، جو انجام ہی نہیں ہو پایا۔ بھارتی ایئرفورس نے خود کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے کی اجازت دی۔ایک اور بھارتی شہری سوارب شرما نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کا نقطہ نظر کسی تحقیقات یا حقائق کی بنیاد پر ہے؟ اس سوال کے جواب میں کرسچن فیئر نے کہا کہ میں نے دستیاب شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا، یہ سب کچرے کے سوا کچھ نہیں، میں نے ان شواہد پر دو سال قبل ملٹری کی سطح پر بات کی، میں نے ریڈار سسٹم اقر شواہد سمیت ہر چیز کا تفصیلی معائنہ کیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس انجن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ مگ کا تبدیل شدہ انجن ہے، وہ ایک مگ کا تبدیل شدہ جی ای انجن تھا، پاکستانی ایف 16 میں جی ای انجن استعمال نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…