منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ہم جنگ کے لیے سخت جان، ہمہ وقت تیار فوج ہیں،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

راولپنڈی(آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک اور انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ جہاں آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر

تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں اور کورونا وباء کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے لاہور میڈیکل کالج کا دورہ بھی کیا جبکہ آرمی چیف نے اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ آرمی چیف نے طلبا اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ میڈیکل کالج پاکستان کا کلیدی ادارہ بن کر ابھرا ہے۔کالج فزیکل تھراپی، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی میں اعلی معیار کے ماہرین پیدا کر رہا ہے۔نوجوان اپنی بہترین کارکردگی سے ملک اور انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک اور انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آرمی چیف نے کہا ہم جنگ کے لیے سخت جان، ہمہ وقت تیار فوج ہیں۔ پاک فوج نے فرض کی ادائیگی کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی ہمراہ تھے۔ آرمی چیف نے بیدیاں میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو مقامی فارمیشن کمانڈر نے بریفنگ دی۔سپہ سالار نے دستوں کی آپریشنل تیاری، بلند عزم پر اظہار اطمینان کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…