جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

‘مریم شاید اپنی پارٹی کے لوگوں کو بھی قابو میں کرنے کیلئے اُن کی ویڈیوز بنوا رہی ہیں، فواد چودھری

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے لاہور میں ہونے والی کانفرنس کے دوران ججوں اور فوج کے خلاف تقاریر سے لاتعلقی کا اظہار خوش آئند امر ہے،ن لیگ کی طرف سے پہلے بھی ویڈیو جاری کی جا چکی ہیں، جعلی ویڈیو بنانے کا مقصد عدلیہ کو دبائو میں لانا تھا،’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی مہم کی طرح ان کا

خیال تھا فوج کی طرح جج بھی دبائو میں آ جائیں گے،’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی مہم کی طرح ان کا خیال تھا فوج کی طرح جج بھی دبائو میں آ جائیں گے،جب قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو میڈیا میں ہیڈ لائنیں لگا دی جاتی ہیں ،کم ہوتی ہیں تو میڈیا لوگوں کو آگاہ ہی نہیں کرتا، مراد علی شاہ اپنے معاملات کو ٹھیک کریں۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے لاہور میں ہونے والی کانفرنس کے دوران ججوں اور فوج کے خلاف تقاریر سے لاتعلقی کا اظہار خوش آئند امر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مشورہ دیا تھا کہ وہ غیر جانبدار رہیں اور آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ نجی ٹی وی (سمائ) نے ویڈیو کا جس طریقے سے کچا چھٹا کھولا، قابل تعریف ہے۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی طرف سے پہلے بھی اس طرح کی ویڈیو جاری کی جا چکی ہیں، جعلی ویڈیو بنانے کا مقصد عدلیہ کو دبائو میں لانا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی مہم کی طرح ان کا خیال تھا کہ فوج کی طرح جج بھی دبائو میں آ جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جب کیسز چلنا شروع ہوتے ہیں تو اس طرح کی مہم چلائی جاتی ہے کہ شاید ججز دبائو میں آ جائیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ امید ہے جوڈیشری اس دبائوکو مسترد کرے گی۔ انہوکںنے کہاکہ مریم نواز کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے، لوگوں کی ٹیپیں بنوانا، ان کی فیک لیکس تشکیل دینا ان کا پرانا کام ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیک لیکس تیار کرنے کے لئے انہوں نے ٹیم بنا رکھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے فیک ویڈیو تشکیل دینے کا کام کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کا خیال ہے کہ ججز اور دیگر اکابرین اس طرح دبائومیں آ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کے لئے وہ اس طرح کی ویڈیوز بنا رہی ہوں گی، مریم نواز کے اس رویئے کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جب قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو میڈیا میں ہیڈ لائنیں لگا دی جاتی ہیں لیکن جب کم ہوتی ہیں تو میڈیا لوگوں کو آگاہ ہی نہیں کرتا۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت چینی کی قیمت 90 سے 95 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، آئندہ 15 سے 20 دنوں میں چینی کی قیمت 80 سے 85 روپے میں آ جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ٹماٹر، پیاز اور ادرک کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، فوڈ باسکٹ بیلنس ہوئی ہے،بدقسمتی سے کراچی میں قیمتیں پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مراد علی شاہ اپنے معاملات کو ٹھیک کریں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، جس میں سے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرول بحران کمیشن رپورٹ پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ملک میں گیس کی قلت اور مہنگی درآمدی گیس کے پیش نظر کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سمری پر اضافے کی منظوری دے دی ہے، کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 2 اعشاریہ 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔فیصلے کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس 6 اعشاریہ 5 ڈالر کے بجائے 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…