منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس کی آڈیو میں الفاظ کو جوڑا گیا ، اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آ ن لائن )سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ن لیگ سابق چیف جسٹس کی جو آڈیو لائی ہے اس میں الفاظ کو جوڑا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک میں وہی الفاظ ہیں جوانہوں نے ایک جگہ پرتقریرکی تھی۔

جب ثاقب نثار تقریر کر رہے تھے تو سامنے لوگ بھی بیٹھے تھے، ان کی وہی تقریر وہی لہجہ اب آڈیو ٹیپ کی صورت میں لایا گیا ہے۔ میں اتنا تجربہ کار نہیں کہ اس ویڈیو کے غلط یا درست ہونے کے بارے میں بتاؤں۔انہوں نے کہا مبینہ آڈیو لیک کی فرانزک ہونی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کانفرنس میں تقریر نہیں کرنی چاہئیے تھی۔پیپلز پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے۔ جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے آڈیو کلپ کی ٹائمنگ کو اہم قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو ت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سماعت شروع ہوتے ہی اس طرح کی خبریں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عدالت میں کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سابق وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کہا کہ سابق چیف جسٹس کی مبینہ جعلی آڈیو کی ٹائمنگ اہم ہے۔ سابق چیف جسٹس کی جعلی آڈیو بنانے والوں کو سزا ملنی چاہئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے اب تحقیقات ہونی چاہئیں کہ جعلی آڈیو کس نے بنائی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…