منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیار کا درجہ دے دیا گیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں قائم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیار کا درجہ دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹیکے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لیے مستند ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو

ڈائریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا۔ ایروڈروم ریفرنس4Eکوڈ کے تحت لاہور ائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سندمل گئی۔عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے وضح کردہ رولز کے تحت ہر سال ایئرپورٹ کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔ ڈار کی جانب سے سند پر مبنی نو ٹم بھی جاری ہوگیا۔بوئنگ 747،787،777لاہور ائیرپورٹ پر آپریشن بحال رکھ سکتے ہیں۔ لاہور ائیر پورٹ کے رن وے ائیر بس اے 330،اے340 اور اے350 طیاروں کی لینڈنگ کے لیے مستند قرار دے دیے گئے۔بڑے طیاروں کو آپریشن کی اجازت ایروڈروم ریفرنس کوڈ فور ای کے تحت دی گئی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر متعلقہ طیارے 3نومبر2024 تک آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے عالمی معیار کے مطابق زیر تعمیر ہے، سیکنڈری رن وے پر بڑے طیاروں کو لمیٹڈ لوڈ کے ساتھ لینڈنگ کی اجازت ہے۔ خیال رہے ایروڈروم جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو پہلے ہی عالمی معیار کا درجہ دے چکا ہے۔ مختلف ائیرپورٹس کا آڈٹ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…