کراچی (این این آئی) کے الیکٹرک نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔شہر قائد کے بجلی صارفین بھی مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں۔ کراچی کے باسیوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 29 پیسے اضافے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے نیپرا کو
بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ درخواست اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔کے الیکٹرک درخواست پر نیپرا اتھارٹی 2 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں کراچی صارفین پر 51 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی اضافہ بوجھ پڑے گا۔