منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملات طے کیے جا رہے ہیں سینئر صحافی کا دعویٰ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے معاملات طے ہونے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا

اور اب پھر کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف پاکستان واپس آنا ہے اور ان کیساتھ معاملات طے کیے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھر نواز شریف کی وطن واپسی نے متعلق بڑا اعلان کیا تھا ۔ن لیگی رہنما نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دسمبر میں وطن واپس آرہے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں۔نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف میاں نواز شریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے نا اہل کیا وہی سمجھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے سواکوئی آپشن نہیں، وہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے دیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں، وہ قوم کی قیادت کریں گے، نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کرباہر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو لایا جا رہا ہے، بلاول عوامی ووٹوں سے آئیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…