منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

شوہر نے بیوی کو تاج محل جیسا گھر تحفے میں دے دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی شہری نے اپنی بیوی کے لیے محبت کی علامت تاج محل سے ملتا جلتا گھر بنوا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے رہائشی نے آگرہ میں موجود اصلی تاج محل جیسا گھر اپنی بیوی کو تحفے میں دیا ہے، اس گھر کی تیاری میں 3 سال لگے

جبکہ یہ برہان پور میں بنایا گیا ہے جہاں شاہجہاں کی محبت، پسندیدہ بیوی ممتاز کی وفات ہوئی تھی۔شاہجہاں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیوی کے لیے تاج محل جیسا گھر بنوانے والے آنند چوکسے کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی حیران تھے کہ تاج محل برہان پور میں کیوں نہیں بنایا گیا تھا جبکہ شاہجہاں کی بیوی ممتاز کی وفات اسی شہر میں ہوئی تھی۔تاج محل سے متعلق بات کرتے ہوئے آنند چوکسے کا مزید کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ تاج محل پہلے دریائے تاپتی کے کنارے تعمیر ہونا تھا لیکن بعد میں اسے آگرہ میں تعمیر کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاج محل کی ریپلیکا(تاج محل کی کاپی نما گھر)بنانے والے انجینئر کے مطابق اس گھر کو بنانے میں انہیں متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے اس گھر کی تعمیر سے قبل تاج محل کا بغور جائزہ لیا اور بینگال اور اندور کے کاریگروں سے بھی مدد لی۔انجینئر کے مطابق تاج محل جیسا گھر بنانے میں 3 سال لگے جبکہ اس میں 4 کمرے ہیں، دو کمرے اوپری منزل جبکہ دو نچلے پورشن میں ہیں، اس گھر کا گنبد 29 فٹ اونچا ہے، اس میں ایک بہت بڑا ہال، لائبریری اور جم بھی موجود ہے۔تاج محل جیسا ہوبہو گھر بنانے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ گھر کو نہ صرف اندر بلکہ باہر سے بھی ایسی روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے کہ گھر اندھیرے میں بھی اصلی تاج محل کی طرح روشن رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…