منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی ناخوش، ہائی پرفارمنس سینٹر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اس لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، عتیق الزمان گزشتہ دو ماہ سے انگلینڈ میں ہیں اور وہ رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے، عتیق الزمان کے مزید کام کرنے کا امکان نہیں ہے، وہ استعفیٰ دیکر واپس انگلینڈ جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ کوچ محمد زاہد بھی مستعفی ہو کر واپس انگلینڈ جا چکے ہیں جبکہ ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن بھی عہدے سے الگ ہو چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں لہذا ندیم خان کو بھی عہدے سے الگ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کئی ہفتوں سے کام رکا ہوا ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور شعبہ ڈومیسٹک کو الگ الگ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے لگائے گئے ڈومیسٹک کوچز پر بھی سوالیہ نشان ہے، ڈومیسٹک کوچز کو بھی عہدوں سے الگ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…