اسلام آباد(آن لائن )سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چھوٹے ملکوں میں تو الیکٹرونک ووٹنگ مشین چل رہی ہے، بڑے ملکوں میں نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں کنور دلشاد نے کہا کہ امریکا کی آدھی ریاست میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور آدھی ریاست میں مینول ووٹنگ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن
نے پارلیمانی کمیٹی میں اپنا موقف پیش کردیا ہے، 2023 ء کے انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔کنور دلشاد نے کہا کہ چند شہروں میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ای وی ایم پر انتخاب ہوسکتا ہے۔کنور دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے جواب کی روشنی میں اپنا فیصلہ دینا ہے۔