سرگودہا(این این آئی)پنجاب میں ڈومیسائل کو ختم کر کے شاختی کارڈز کے مستقل پتہ کو سکونت قراد دینے کے فیصلہ کے باوجود سرگودھا میں موبائل ڈومیسائل سروس کا اجراء کر دیا گیا جس میں موبائل ڈومیسائل وین تعلیمی اداروں میں جا کر موقع پر طلبہ کو ڈومیسائل جاری کرنے لگی۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ میں ڈومیسائل کو ختم کر کے شناختی کارڈز کے مستقل پتہ کو
سکونت قرار دے دیا لیکن سرگودھا میں موبائل ڈومیسائل وین کی سروس کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو نے موبائل ڈومیسائل وین کا افتتاح کیا اورسکول کے طلبہ کو موقع پر ڈومیسائل جاری کئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشد وٹو نے کہا کہ ڈومیسائل طلبہ کیلئے اہم دستاویز ہے جس کے حصول کو انتہائی آسان بنا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں تحصیل سرگودہا میں موبائل ڈومیسائل سروس شروع کی جارہی ہے جس میں موبائل وین شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں سکولوں کادورہ کرے گی جہاں ڈومیسائل کے حصول کے خواہش مند طالب علم کو اپنا یا والد کا شناختی کارڈ ‘ فوٹو اور ب فارم فراہم کرنا ہو گا۔دیگر ضروری کارروائی موقع پر کر کے ڈومیسائل کا اجرائ� کیاجائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے طلبہ کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور نہ ہی ان کا وقت ضائع ہو گا ۔ انہوں نے بتایاکہ موبائل ڈومیسائل سروس مرحلہ وار دیگر تحصیلوں میں بھی شروع کی جائے گی ۔اس کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیاکہ وہ حکومت کی اس سہولت سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔آخر میں طلباء کو موقع پر ڈومیسائل تقسیم کئے گے۔