منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

میں اللّٰہ کو شکایت کروں گا۔۔۔ بیمارے بچے کے آخری الفاظ نے سب کو رولا دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اردن سے تعلق رکھنے والے کم عرم بچے کی ویڈیو آج سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، ویڈیو کو کئی ویب سائٹس اورنیوز چینلز کے سوشل میڈیا پیجز پر دیکھا گیا ہے اسی ویڈیو میں ایک بچہ اردن کے بادشاہ کنگ عبداللہ سے فریاد کرتا دکھائی دے رہا ہے اور التماس کر رہا ہے کہ میری مدد کی جائے میں بیمار ہوں۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق امیر الرفاعی کا

تعلق اردن سے تھا جو کہ ایک ایسے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج کرانے کی استطاعت اس بچے کے والدین میں نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بچہ سوشل میڈیا پر اردن کے بادشاہ سمیت کئی افراد کو اپیل کر چکا تھا اور مدد کے لیے پکار رہا تھا۔ بچے نے ویڈیو میں پیغام میں کہا کہ اگر اردن کے بادشاہ میری ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو میری مدد کریں۔ بچے نے مزید کہا کہ کوئی میری مدد کیوں نہیں کر رہا؟ اسی لیے کہ میرے والد ایک غریب شخص ہیں اور وہ اس صورتحال میں کچھ نہیں کر پا رہے۔ امیر کی عمر صرف 12 سال تھی جبکہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھا جس کا علاج کافی مہنگا تھا۔ لیکن امیر نے دنیا کا ایک بھیانک چہرہ سب کو دکھا دیا۔امیر کی والدہ نے کہا کہ دیکھیں بیٹا کس تکلیف سے الٹی کر رہا ہے۔ میں آپ کو دکھانا چاہتی ہوں کہ امیرکس طرح الٹی کر رہا ہے، وہ لوگ دیکھیں جو کچھ بھی بول رہے ہیں۔ امیر کی مدد کو کوئی نہیں آیا اور بالکل آخر یہ ننھا شہزادہ جہان فانی سے کوچ کر گیا۔ امیر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں شکوہ کیا تھا کہ میں اللہ کے پاس جا کر شکایت کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…