منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سکولوں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے تلاوت قرآن، درود شریف پڑھنے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی کیلئے دعا کروانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ سپیکر نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کا وقفہ سوالات موخر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر کی تعلیمی اداروں میں اسمبلی کے

دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت اور درود شریف پڑھائے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت و درود شریف پڑھا جائے اور وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی کیلئے دعا بھی کروائی جائے جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بعد ازاں دوران اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر قانون سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات سر عام بک رہی ہیں اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے۔ سپیکر نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر ایکشن لینا چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ منشیات بہت اہم مسئلہ ہے اس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور خاتمے کیلئے واضح پالیسی بنائی جائے جس پر وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی کہ سکولوں میں منشیات کے خاتمے کیلئے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…