جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف ایک برینڈ کا نام ہیں جن کے نام پر ہر ایرے غیرے اور نتھو خیرے نے اپنی دکانداری چلائی،عظمیٰ بخاری

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک برینڈ کا نام ہیں جن کے نام پر ہر ایرے غیرے اور نتھو خیرے سے اپنی دکانداری چلائی۔

سٹپنی ترجمان صاحب جعلی تبدیلی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔نوازشریف پر اب سیاسی بونے بھی تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کے چکروں میں ہیں۔کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ،فیاض چوہان اور فردوس اشق کے بعد حسان خاور اوچھل کھود کررہے ہیں۔عمران خان نے 126دن ڈی چوک میں جو پتلی تماشا لگایا وہ ابھی قوم کو بھولی نہیں۔جلاؤدو،ماردو،چھوڑنا نہیں بجلی کے بل جلادو،یہ سب تیس مار خان کے بیانات ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاڈی چوک میں عمران خان اور طاہر القادری نے جو کارنامے سرانجام دیے وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔عمران خان کس طرح لائے گئے اب تو زبان زدعام ہو چکا ہے۔ثاقب نثار کی حالیہ آڈیو لیک نے کمپنی کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔جس طرح یہ کمپنی پاکستانیوں پر مسلط ہوئی اب کچھ پوشیدہ نہیں رہا۔ثاقب نثار نے بھی عمران خان کی طرح ایک مہرے کا کردار ادا کیا ہے۔اب عدالت کی عزت اور وقار کا یہی تقاضہ ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکو باعزت بری کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…