منامہ (این این آئی)امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک عراق میں موجود تمام لڑاکافوجیوں کوواپس بلالیا جائے گا اوراس ضمن میں امریکا اپنے وعدے پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لائیڈ آسٹن نے بحرین میں سالانہ منامہ سکیورٹی ڈائیلاگ کے موقع پرعراقی وزیردفاع جمعہ الجبوری سے ملاقات کی اور ان سے عراق کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ میں امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا۔انھوں نے کہا کہ عراق میں امریکا کااشتراک عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس، مشورے اور معاونت پر مشتمل ہوگا۔آسٹن نے اکتوبرمیں عراق میں عام انتخابات کے انعقاد پرجمعہ الجبوری کو مبارک باد دی اور رواں ماہ کے اوائل میں وزیراعظم مصطفی الکاظمی پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی۔
افغانستان کے بعد امریکہ کاعراق سے تمام لڑاکا دستوں کو واپس بلانے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل















































