ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

خالصتان ریفرنڈم نے مودی کو زرعی قوانین منسوخ کرنے پر مجبور کیا ٗ بھارتی میڈیا کی تصدیق

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ خالصتان ریفرنڈم نے مودی کوزرعی قوانین منسوخ کرنے پر مجبور کیا۔ روزنامہ جنگ میں  مرتضیٰ علی شاہ  کی خبر  کے مطابق بھارتی میڈیا اور انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تین متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ

کرنے کا فیصلہ کیا جن کے خلاف کسانوں نے ایک سال سے زائد عرصے سے احتجاج کیا جبکہ یورپ اور امریکہ میں دسیوں ہزار سکھوں کو بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج میں نکلتے ہوئے دیکھا گیا اور پھر سکھوں کی بڑی تعداد نے جاری خالصتان ریفرنڈم مہم میں شرکت کی۔ بھارتی اطلاعات کے مطابق بھارت میں انٹیلی جنس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم مہم کے دوران خالصتان کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے برطانیہ کے شہروں میں سکھوں کی بڑی قطاروں کو دیکھ کر بی جے پی حکومت ہڑ بڑا گئی۔ انڈیا کے اکنامک ٹائمز نے اطلاع دی کہ مظاہروں میں ’بنیاد پرست عناصر کے بڑھتے ہوئے کردار‘ کے بارے میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے جائزے عوامل میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے حکومت نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے)، جسے بھارت مخالف علیحدگی پسند تحریک کی وجہ سے کالعدم قرار دیا گیا، دہلی اور پنجاب میں ’کسانوں کو اکسانے کے پیچھے‘ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…