منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

قوانین سے ہٹ کر 6ارب 84 کروڑ روپے کی مشکوک ادائیگیاں،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کورونا وائرس کیلئے مختص فنڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اشیا کی خریداری کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاہدے کیے گئے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کورونا وائرس کیلئے مختص فنڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اشیا کی خریداری کیلئے

قوانین کی خلاف معاہدے کیے گئے ۔ قوانین سے ہٹ کر 6ارب 84 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی مشکوک قرار دیں گئیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق جعلسازی کے ذریعے ہزاروں افراد کو کورونا اور زکو فنڈز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ 140 مردہ افراد کے نام پر بھی خطیر رقوم کی تقسیم کی گئی۔ریسورس میجمنٹ سسٹم کی تنصیف میں پروکیورمنٹ قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے فوڈ اتھارٹی سے مضرصحت قرار دی گئی چینی اور آٹے کی خریداری کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وینٹی لیٹر کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں ۔ پنجاب سے 26ہزار 555 افراد نے جعلسازی کرکے کورونا اور زکو فنڈز سے ایک ارب 59 کروڑ کی رقم غیر قانونی طور پر تقسیم کی گئی جبکہ 86 ہزار 211 سرکاری ملازمین کو غیر قانونی طور پر 1 ارب 84 کروڑ سے زائد رقم کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1347 امیرترین افراد کو بھی کورونا فنڈز سے 16.164 ملین سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…