جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دنیا میں قرضے گروتھ بڑھانے ہمارے ہاں بد قسمتی سے پرانا قرضہ اتارنے پر استعمال ہو جاتے ہیں، قرضوں کے چنگل سے نکلنے کا طریقہ بتا دیا گیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ قرضوں کے چنگل سے باہر نکلنے کیلئے بڑے پیمانے پر سٹرکچر ل ریفارمز کی ضرورت ہے اورحکومت اس طرف پیشرفت کر رہی ہے ،

دنیا میں قرضے گروتھ بڑھانے کیلئے لئے جاتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں بد قسمتی سے نئے قرضے پرانا قرضہ اتارنے پر استعمال ہو جاتے ہیں ،امید ہے اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں دوبارہ جلد کمی کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت کومضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے قطعی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اور اس سے پیدا ہونے والا بیگاڑ چیلنج بن گیا ہے ۔ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ خود انحصار ی کی طرف بڑھا جائے اوراس کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو کہا جاتا ہے کہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں سے زیادہ قرضہ لے لیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا جاتا کہ ہم اپنے دور میںقرضوں کا کتنا پہاڑ چھوڑ کر گئے تھے ۔ اگرہم نے اپنی معیشت کوپائوں پرکھڑا کرنا ہے اور قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے تو ملک میں بڑے پیمانے پر سٹرکچرل ریفارمز کی ضرورت ہے ۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ دنیا بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے جن غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے تھے وہ اپنے بیعانے ضبط کر اکے نئی قیمتوںپر گیس فروخت کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اس میں فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام دنیا کے رجحانات اور وہاں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہیں اس لئے اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈا کا اسے سیاسی طو رپر کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…