منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سی پیک کے تحت پہلا پن بجلی گھر آئندہ برس باقاعدہ فعال ہو جائے گا، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آ با د (این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کے پہلے منصوبے، پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں پانی کو ذخیرہ کرنے کا آپریشن شروع ہو گیا۔ منصوبے کے مطابق کروٹ پن بجلی گھر آئندہ برس کے وسط میں بجلی پیدا کرنے کا آغاز کریگا۔

کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی سرمایہ کاری اور تعمیر چائنا تھری گورجز گروپ نے کی ہے۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں توانائی کے تعاون کے لیے ایک ترجیحی منصوبہ ہے اور ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘کے سلسلے میں پہلا پن بجلی کا منصوبہ ہے،کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیر 2015 میں شروع ہوئی۔ تعمیر کے چھ برس سے زائد عرصے کے دوران اس منصوبے نے چین کے تعمیراتی معیارات پاکستان میں متعارف کروائے۔ کروٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد، سالانہ اوسطاً بجلی کی پیداوار 3.2 بلین کلو واٹ گھنٹہ تک پہنچ سکیگی، جس سے پاکستان کو صاف توانائی فراہم کی جائیگی،یہ منصوبہ 50 لاکھ مقامی لوگوں کی بجلی کی طلب کو پورا کریگا، اور پاکستان میں بجلی کی کمی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے میں مدد دیگا۔ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوا ہے۔ تعمیراتی مدت کے دوران، اس منصوبے نے تقریباً 5000 لوگوں کے روزگار کا مسئلہ حل کیا۔اطلاعات کے مطابق فی الحال، کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن نے تعمیراتی شیڈول کا 95 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے، اور چاروں جنریٹر یونٹ اگلے سال کی پہلی ششماہی میں بجلی کی پیداوار شروع کر یں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…