سانگلہ ہل(آن لائن) حلقہ پی پی132 مسلم لیگ(ن) کو بڑھا دھچکا34سالہ رفاقت اختتام پزیرہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے117 چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے کے دیرینہ ساتھی صدر مسلم لیگ(ن) چوہدری ذوالفقار سدھو اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری برجیس طاہر ایم این اے کو خدا حافظ کہہ گئے بتایا گیا ہے کہ
مسلم لیگ(ن) کی طرف سے گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں صدر مسلم لیگ(ن)شاہکوٹ کے ساتھیوں کو پزیرائی نہ ملی جس کی رنجش میں باہمی مشاورت سے گزشتہ رات انہوں نے لاتعلقی کا اعلان کر دیاہے،واضع رہے کہ شاہکوٹ میں دو گروپ ہیں جبکہ ایک دوسرے گروپ نے برجیس طاہرایم این اے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔