منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

گوجرانولہ ،شہری کی گمشدہ 30 لاکھ رقم لوٹانے والا عدیل اشرف آئی جی پنجاب کا مہمان بن گیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ایمانداری کا وصف اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے شہری ہمارے معاشرے کا اصل اثاثہ اور اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار آدمی کو اللہ پاک خود عزت دیتے ہیں اور عدیل اشرف کی ایمانداری پوری قوم کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ راؤ سردار علی خان نیگوجرانوالہ کھیالی میں سڑک میں شاپر سے

ملنے والی 30 لاکھ کی رقم اصل مالک کو لوٹانے والے عدیل اشرف کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا، چائے پلائی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے عدیل اشرف کو ذاتی جیب سے انعام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بہتری لانے کیلئے پولیس اور شہریوں کا باہمی تعاون نہایت ضروری ہے اور پولیس کو اچھا کام کرنے والے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے۔عدیل اشرف کو چند روز قبل سڑک پر شاپنگ بیگ میں 30 لاکھ روپے ملے تھے، جو اس نے پولیس کے حوالے کیے اور پولیس نے اسے بحفاظت مالک تک پہنچایا تھا۔ عدیل اشرف نے حوصلہ افزائی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورا یقین تھا کہ پولیس شہری تک مکمل رقم واپس پہنچائے گی، اس لیے ملنے والی رقم پولیس کے حوالے کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…