لینڈ مافیا سیاسی اشرافیہ کی مدد سے تقریبا 6 ہزار ارب کی سرکاری زمین پر قابض ہے، وزیراعظم عمران خان کا لینڈ مافیا اور سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی

مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں کمی کی ایک وجہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے، جب ہم نیلینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کیڈیسٹریل میپنگ کی تو اسی طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جیسی مزاحمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف بھی کی جارہی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کی میپنگ کے پہلے فیز میں حیران کن حقائق سامنے آئے، سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے، جب کہ جنگلات کی قبضہ شدہ زمین کی ویلیو ایک ہزار 869 ارب روپے ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کنا ہے کہ سرکاری اراضی کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے بعد اب ہم لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…