جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم شادی کب کریں گے؟ خود بتا دیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مداحوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیکر مداحوں کو محظوظ کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گوگل پر سرچ کیے گئے سب سے زیادہ سوالات کے جوابات دے رہے ہیں

۔پہلے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے بتایا کہ میں لاہور میں رہتا ہوں جو اپنے مزیدار کھانوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ دوسرے سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میں گرے نکل بیٹ استعمال کرتا ہوں۔مایہ ناز بلے باز نے مزید بتایا کہ عمومی طور پر اپنے ساتھ 6-7 بیٹ لیکر جاتا ہوں۔ بیٹ کا وزن 2.8 سے 2.9 پائونڈ کے درمیان ہوتا ہے اور جس ملک میں میچ کھیلا جا رہا ہے اس کی کنڈیشن کے اعتبار سے بیٹ استعمال کرتا ہوں۔تیسرا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا سوال ان کی آمدنی سے متعلق تھا جس سے کپتان بابر اعظم نے بڑی ہوشیاری سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو میں بتائوں گا نہیں البتہ یہ آپ کی سوچ سے کم ہے۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے پنجابی لہجے میں جواب دیا کہ ’’اے تو مینوں بی نئیں پتہ’’ یہ گھر والوں کو معلوم ہے اور ابھی فی الحال میری ساری توجہ کرکٹ پر ہے اور کرکٹ ہی انجوائے کرنے دیں۔آخری سوال تھا کہ بابر اعظم کا آئیڈیل کون ہے جس کے جواب میں انھوں نے جنوبی افرقیہ کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئر کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شروع سے اے بی ڈی ویلیئر کو پسند کرتا آیا ہوں اور ان کے انداز کو کاپی بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…