پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اٹارنی جنرل اور کچھ وزراء کے اعتراضات ٗ انتخابی اصلاحات کی منظوری مؤخر

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان اور کچھ وزراء کے بعض اعتراضات کے بعد انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی منظوری مؤخر کر دی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی خبر کے مطابق انتخابی ایکٹ میں جامع انتخابی اصلاحات کے تحت 75ترامیم کی گئی تھیں

جنہیں پارلیمنٹ کے 17ویں مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جانا تھا، تاہم اٹارنی جنرل اور بعض وزراء نے کچھ مخصوص تبدیلیوں پر اعتراضات اُٹھائے اور جب ان کے تحفظات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا تو انہوں نے ترامیم کو مؤخر کرنے پر اتفاق کیا۔ اٹارٹی جنرل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہوں نے ہی تجویز دی تھی تحفظات دُور ہونے تک ترامیم کو پارلیمنٹ میں نہ لایا جائے۔ تاہم ای وی ایم اور آئی۔ووٹنگ کے حوالے سے ترامیم پر مشتمل دُوسرا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے نشاندہی کی کہ الیکشن ایکٹ میں پہلے ہی یہ طے ہے کہ الیکشن کمیشن مذکورہ دو امور میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ نے ابھی یہ طے نہیں کیا ہے کہ آئندہ کس عام انتخابات میں ای وی ایم بروئے کار لائے جائیں گے اور آئی۔ووٹنگ کو رائج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی۔ووٹنگ اور ای وی ایم کو چیلنج کیا گیا تو اعلیٰ عدالتوں میں حکومت ان کا دفاع کرے گی جس کا متحدہ اپوزیشن ارادہ رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…