بیجنگ (این این آئی)چینی ٹینس اسٹار سابق ڈبلز عالمی نمبر ون پینگ شوائی کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز چینی صحافی نے شیئر کر دیں۔چین کے روزنامے گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف اور صحافی ہوشی جن کا کہنا ہے کہ
چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی آزاد اور اپنے گھر پر ہیں، پینگ شوائی فی الحال اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتیں۔چینی صحافی نے کہا کہ چینی ٹینس اسٹار بہت جلد معمول کی سرگرمیوں میں واپس آجائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پینگ شوائی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں، ان کا دعویٰ ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز حالیہ دنوں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چینی ٹینس اسٹار رواں ماہ کے آغاز سے منظر سے غائب ہیں۔پینگ شوائی نے رواں ماہ سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔