لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میںرواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کی گئی ،جوہر ٹائون کے علاقہ میں گھر میں 3 کروڑ 40 لاکھ کی واردات ہوئی ۔ دو روز قبل ڈکیتی کی واردات ڈاکٹر نسیم نامی شہری کے گھر ہوئی جہاں سے پانچ ڈاکو 1 کروڑ نقدی ،1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات،چار ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے ۔مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔