کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی پروفیشنل باکسر محمدوسیم ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کے لئے تیار،،،26نومبر کو
دبئی میں محمد وسیم اور روبرباریرا ورلڈ ٹائٹل ایلیمینٹر کیساتھ مدمقابل آئیں گے شیڈول کے مطابق پاکستانی پروفیشنل باکسرمحمد وسیم ایک بار پھر رنگ میں اترنے کے لئے تیار ی شروع کردی جیت حاصل کرنے کے لئے محمد وسیم کی بھر پورٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے محمد وسیم 26 نومبر کو رنگ میں اتریں گے محمد وسیم کا کولمبیئن حریف روبرباریرا سے مقابلہ دبئی میں شیڈول جہاں وہ روبرباریرا ورلڈ ٹائٹل ایلیمینٹر کیلیے مدمقابل آئیں گے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے 12 مقابلوں میں 8 کھلاڑیوں کو ناک آٹ کیا جس میں صرف ایک مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ روبرباریرا 26 مقابلوں میں 13 بار مدمقابل کو ناک آٹ کرنے میں کامیاب رہے اہل خانہ پرامیددعاگوہ ہیں کہ محمد وسیم ایک مرتبہ پھر جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گا۔