منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مارچ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، وزیراعظم نے ہدایات دے دیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں اوروزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور وزیربلدیات کو ہدایات دیدیں ہیں،پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن میں نیا بلدیاتی قانون پیش ہوگا ،

ضلع کی سطح پر اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا ،ولیج کونسل میں 13افراد پر مشتمل پینل الیکشن لڑے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی ہماری بڑی سیاسی کامیابی ہے ،اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کاٹولہ اوربھان متی کاکنبہ ہے، مضبوط اپوزیشن صرف نظریئے کی بنیاد پر ہو سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا لیڈر ایک تھا عمران خان اوراس کے نظریے کے پیچھے سب کھڑے تھے ،موجودہ اپوزیشن کا کوئی لیڈر ہے نہ نظریہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہو گا، احسن اقبال نام نہادپڑھے لکھے ہیں ،لیگی ایک ہفتے فوج کیخلاف دوسرے ہفتے عدلیہ کیخلاف ہوتے ہیں تیسرے ہفتے ان کو تنقید کیلئے ادارہ چاہیے ہوتا ہے ،اب نادراکی باری ہے ،نادراکی ٹیکنالوجی کسی ایک شخص کے مرہون منت نہیں۔انہوںنے کہا کہ جب بھی مریم یانوازشریف کی پیشی ہوتی ہے ویڈیوز سکینڈل آجاتے ہیں ،ہروہ کام کیا جاتا ہے کہ میرٹ پرمقدمات کی شنوائی نہ ہو ،ہم تو چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں نوازشریف نے آ کر پیسے دینے ہیںیا جیل جانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…