ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کے لئے اجازت نامے کی شرط ختم کر دی ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مسجد نبویؐ میں نمازوں کے لئے اب اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے اجراء یا وقت لینے کی ضرورت نہیں ہے، سعودی وزارت کے مطابق صرف روضہ مبارک پر نماز اور روضہ مبارک کی زیارت کے لئے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت لینا ضروری ہو گا۔