پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

مختلف شہروں میں گیس غیراعلانیہ طور پر بند یا کم ہونے لگی،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد /کراچی /لاہور /کوئٹہ (این این آئی)سردیوں کے آتے ہی شہریوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے۔ ملک کے مختلف شہروں میں گیس غیر اعلانیہ طور پر بند یا کم ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔کراچی، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، ملتان،

فیصل آباد، میرپورخاص سمیت کئی شہروں میں ناشتہ اور کھانا بنانا دوبھر ہوگیا۔ غیراعلانیہ گیس بندش اور پریشر میں کمی نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں روزانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک گیس نہیں دی جارہی،ان علاقوں میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، سر سید ٹائون الیون سی 2، بفرزون، ناگن چورنگی، ایف بی ایریا اور سرجانی ٹائون شامل ہیں۔متاثرہ علاقوں کی خواتین کے مطابق صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالج جانے والے بچوں کو بنا ناشتے ہی گھر سے جانا پڑتا ہے۔گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے علاوہ ہوٹل مالکان اور پکوان سینٹر والوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ادھر کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ستر روپے کا اضافہ ہوگیا، ایک کلو ایل پی جی دو سو تیس روپے تک پہنچ گئی جبکہ گوجرانوالہ میں جلانے والی لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی، فی من قیمت ساڑھے نو سو روپے تک پہنچ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…