اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میٹرو سٹیشن کے واش روم سے ملنے والی 12 سالہ بچی کی لاش کاڈراپ سین،بچی کا باپ ہی قاتل نکلا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے میٹرو سٹیشن سے ملنے والی بچی کی لاش کا ڈراپ سین، سگا باپ ہی قاتل نکلا۔نجی ٹی وی کے مطابق بارہ سالہ بچی کو اس کے باپ نے قتل کر کے میٹرو سٹیشن کے بیت الخلا میں پھینک دیا تھا۔ باپ نے معصوم بیٹی کے

قتل کا اعتراف کر لیا جبکہ واردات کی جگہ سے مقتول بچی کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بچی کے والد سے تفتیش کی تو بچی کے والد نے متضاد بیانات دئیے جس پر پولیس نے شک کی بنیاد پر باپ کو حراست میں لے لیا ۔ بعدازاں ملزم واجد نے بچی کو قتل کرنے والے مقام کی نشاندہی کی اور اپنی معصوم بیٹی کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد نے قتل کرنے والا مقام بھی تفتیشی ٹیم کو دکھا دیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ یاد  رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرفعال میٹرواسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش ملی تھی۔بچی کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوچکی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کے جسم پرزخم اورخراشیں بھی پائی گئیں ،موت دم گھٹنے سے ہوئی۔پولیس نے میٹروسٹیشن کے 2 گارڈ زکو حراست میں لیکر تحقیقات کا دائر ہ کار بڑھایا تھا۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…