اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد اکتوبر 2021 کے آخر تک 10کروڑ 57لاکھ 30ہزار ہوگئی جبکہ ملک میں سیلولر صارفین کی تعداد 18کروڑ 72لاکھ تک پہنچ گئی۔ روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی خبر کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر کے آخر تک تھری جی اور فور جی
صارفین کی تعداد 10کروڑ 47لاکھ دس ہزار تھی، اس طرح ایک ماہ کے دوران 10لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا۔ سیلولر صارفین کی تعداد ستمبر کے آخر میں 18کروڑ 63لاکھ 90ہزار تھی جو اکتوبر کے آخر تک بڑھ کر 18کروڑ 72لاکھ ہوگئی۔ اس طرح ایک ماہ میں سیلولر صارفین کی تعداد میں 8لاکھ دس ہزار کا اضافہ ہوا۔