اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں میں ایل این جی کی فراہمی میں کمی سے گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کےمطابق رواں ماہ نومبر کے مقابلے دسمبر
میں 83اور جنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 19ایم سی ایف ڈی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔نومبر سمیت دسمبر اور جنوری میں پوری صلاحیت 1200ایم ایم سی ایف ڈی پر ایل این جی کی فراہمی نہیں ہوسکے گی۔پوری صلاحیت پر ایل این جی کی فراہمی فروری 2022 میں جاکر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سردیوں کیلئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت رواں ماہ نومبر کے مقابلے دسمبر میں 83اور جنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 19ایم سی ایف ڈی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔تاہم دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 64ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوگا۔