ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پی سی بی میں 60 سال سے زائد العمر 23 ملازمین کی تعیناتی، بھاری تنخواہیں لینے کا انکشاف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدوں پر 60 سال سے زائد عمر کے 23 ملازمین تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں جس میں دوران اجلاس سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے سوال کیا کہ کیا وزارت بین الصوبائی رابطہ پی سی بی میں 60 سال سے زائد عمر کے ملازمین کی تفصیلات بتائے گی؟

اس پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پی سی بی نے تمام ملازمین کی تعیناتی بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے کی ہیں، پی سی بی میں 60 سال سے زائد عمر کے 23 ملازمین کام کر رہے جن کی تنخواہیں 42 ہزار سے لے کر ساڑھے 4 لاکھ کے درمیان ہیں۔پیش کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 23 میں سے 8 ملازمین کے کنٹریکٹ کی میعاد پوری ہوچکی ہے، وسیم باری بطور ہیڈ آف ہائی پرفارمنس سینٹر 3 لاکھ 87 ہزار تنخواہ لے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل (ر) اشفاق احمد بطور سینیئر جنرل مینجر ایڈمنسٹریشن 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد تنخواہ لے رہے تھے، وسیم باری اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) اشفاق احمد کی عمر 73 سال ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محمد یونس بٹ بطور سینیئر مینجر سیکیورٹی 2 لاکھ 20 ہزار تنخواہ لے رہے تھے، محمد یحییٰ غزنوی بطور جنرل مینجر آرکائیو 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے تھے، ثاقب عرفان بطور سینیئر مینجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشن 3 لاکھ 24 ہزار تنخواہ لے رہے تھے، پی سی بی میں بطور مساجر کام کرنے والے ملنگ علی 1 لاکھ 15 ہزار روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔تفصیلات بتائی گئیں کہ تمام 23 ملازمین پی سی بی کے ساتھ کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے تھے جس میں 12 ملازمین کی 1 لاکھ سے زائد تنخواہ ہے۔سینٹ میں سوال و جواب کے دوران ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے خاتمے پر ہزاروں کھلاڑیوں کے بے روزگار ہونے پر بھی سوال اٹھایا گیا۔

پی سی بی نے 2019ء میں بنے اپنے آئین کے تحت ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی جگہ ریجنل کرکٹ اسٹرکچر متعارف کروایا، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے خاتمے کے باوجود کئی کھلاڑی اور اسٹاف نے پی سی بی میں کئی ماہ کام کیا۔وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 192 کھلاڑیوں، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن میں 1400 کھلاڑیوں کے روزگار اور امپائرز کے روزگار کا ذکر کیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…