اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ایفی ڈیوٹ دینے والے رانا شمیم کے بیٹے کے بارے میں سوشل میڈیا پر
ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں موجود ہیں اور انٹرویو دے رہے ہیں، نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ نیشنل ٹی وی شو میں سن گلاس لگا کر گلاس اٹھا کر آ گئے، احمد حسن رانا نے گاڑی میں بیٹھ کر انٹرویو دیا بولے گھر میں بھی کوئی نہیں سنتا، سڑکوں پر گھوم رہا ہوں، بیوی بھی ناراض ہے، اس موقع پر انہوں نے بیگم کے لئے گانا سنانے کی فرمائش بھی کر دی، کاشف عباسی کو انٹرویو کے دوران رانا شمیم کے بیٹے گلاس سے چسکیاں بھی لیتے رہے، انہوں نے کاشف عباسی سے کہا کہ آپ میری بیگم کو منا سکتے ہیں، جس پر کاشف عباسی نے کہا کہ یہ مشکل کام میں نہیں کر سکتا، جس پر رانا شمیم کے بیٹے نے کہاکہ ایک آدھ منٹ کا گانا سنانا چاہتا ہوں میری بیگم مان جائے گی۔ غرض رانا شمیم کے بیٹے لاابالی انداز میں ساتھ ساتھ شربت بھی پیتے رہے۔