پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کا پارلیمنٹ سے جلد بازی میں منظور کردہ بلز کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے 33قوانین کی جلد بازی میں منظوری کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر مشاورت شروع کردی ہے اور یہ معاملہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کو بھجوادیاگیا ہے ۔

اپوزیشن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ سٹیئرنگ کمیٹی نہ صرف سپیکر اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی بلکہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹا کر اپوزیشن کا چیئرمین سینٹ بنانے کے لئے بھی فیصلہ کیا جائے گا اپوزیشن کے ایک سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس طرح ایوان کی کارروائی کو سپیکر نے بلڈوز کیا ایسے میں ہمارا ان سے اعتماد ختم ہوگیاہے اسی لئے سپیکر کے ساتھ مستقبل میں بیٹھنے کے حوالے سے ہمارے بہت زیادہ تحفظات ہیں اور ان کو ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر غور ہورہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دی ہے جس سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی اتفاق کیا ہے لیکن اس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کی متفقہ رائے کے بعد حتمی فیصلہ سامنے آئیگا کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کے قومی اسمبلی میں اراکین کی تعداد 156ہے اور سپیکر کو ہٹانے کیلئے 172اراکین پورے کرنا لازمی ہے اور اس کیلئے اپوزیشن کو حکومت کے اتحادیوں کا تعاون حاصل کرنا پڑے گا جواس وقت عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں سے بھی درخواست کی دائیگی کہ وہ سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ان کا ساتھ دیں اور اپوزیشن رہنما اس بارے میں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم کے

رہنمائوں سے چند دن بعد رابطہ بھی کرینگے ۔ دوسری طرف حکومتی ترجمان اور وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سپیکر کیخلاف عدماعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرے لے انہیں اسی طرح شکست ہوگی جس طرح پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران قانون سازی میں ہوئی تھی ہمارے اراکین پورے ہیں جبکہ اپوزیشن کے اپنے اراکین ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…