اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے والے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے ذریعے کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی معاشی خودمختاری اغیار کے قدموں میں رکھ دی۔