اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے جب میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان
پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے جب وہ میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرائونڈ میں موجود کھلاڑی کہتا ہے کہ جو مخالف کرے گا، میں اس سے بہتر کروں گا۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم صاحب اتنی ملاقاتیں کر رہے ہیں، کوئی پریشانی تو نہیں؟وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی سے الٹا سوال کر لیا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے؟۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سمندر پار پاکستانیوں نے اس سال 30 ارب ڈالرز بھیجے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن میں دھاندلی رکے گی۔