کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ایماء پر عدلیہ کیخلاف بہت کچھ ہوا ہے، رانا شمیم کی نواز شریف سے وابستگی عیاں ہونے کے بعد تعصب یا ایک فریق کے حق میں ہونے کا تاثر بنتا ہے، رانا شمیم یا ان کے بیٹے کے نواز شریف سے تعلقات کے اقرار کے بعد استغاثہ کو رانا شمیم کا نواز شریف کے حق میں رجحان
ثابت کرنے میں آسانی ہوجائے گی، عجیب بات ہے کہ رانا شمیم کے بھائی چھ تاریخ کو فوت ہوئے اور یہ دس تاریخ کو حلف نامہ سائن کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق چیف جج رانا شمیم کی نواز شریف سے بہت زیادہ وابستگی نظر آتی ہے۔