کراچی(این این آئی)کینیڈین سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو قصور وار قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہاکہ طیارہ بغیر اجازت رن وے پر آیا، جس کے باعث طیارے آمنے سامنے آئے۔کینیڈین سول ایوی ایشن نے ٹورنٹو میں پی آئی اے اور ایئر کینیڈا کے طیارے آمنے سامنے آنے کے معاملے پر اپنی رپورٹ پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے طیارہ بوئنگ 777 بغیر اجازت ٹیکسی وے پر چلا گیا تھا۔ پی آئی اے طیارہ ٹیکسی وے سے رن وے پروٹیکٹڈ ایریا میں رن وے 23 کیلئے چلا گیا تھا۔ ائیر کینیڈا کا بوئنگ طیارہ 777 جنوبی کوریا سے ٹورنٹو آرہا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے طیارہ ٹیکسی وے پر آنے کے باعث ائیر کینیڈا کے طیارے کو گو ارانڈ رن وے 23 کیلئے کرایا گیا۔ ایئر کینیڈا کے طیارے کو گو اروانڈ کرانے کے بعد لینڈ نگ کی اجازت دی گئی۔ائیر کینیڈا کا طیارہ لینڈ ہونے کے بعد پی آئی اے طیارے کو پرواز کی اجازت دی گئی۔ واقعہ میں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا، کسی قسم کا نقصان یا کوئی زخمی نہیں ہوا۔ٹورنٹو ائیر پورٹ پر 17 اکتوبر کو پی آئی اے بوئنگ 777 اور ائیر کینیڈا بوئنگ 777 آمنے سامنے آگئے تھے۔